آٹھویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ خیرات پورہ سے برآمد ہوا

سیالکوٹ ( ظہیر الدین بابر ) سمبڑیال میں آٹھویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ خیرات پورہ سے برآمد ہوا جو کے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ قصر عون محمد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،آٹھویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس محلہ خیرات پورہ امام بارگاہ قصر عون محمد صبح گیارہ بجے برآمد ہوا جلوس سے قبل مجلس عزا منعقد کی گئی جس میں ذاکر اہلبیت نے واقعہ کربلا بیان کیا جس کے بعد جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتا ہوا 3:30 بجے مین وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پہنچا جہاں روڈ بلاک کر کے عزداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی بھی کی جلوس کے راستہ میں جگہ جگہ پانی کی سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا

جلوس کے راستوں اور اطراف میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیئے گے جلوس اپنے روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ قصر عون محمد پہنچ کر تقریبا شام 6 بجے احتتام پزیر ہوا۔