اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن بل 2017ء قانون بن گیا، صدر مملکت نے دستخط کر دئیے

اسلام آباد(نیوزالرٹ)سینیٹ کے بعد الیکشن بل 2017ء کی قومی اسمبلی نے بھی منظوری دیدی ہے وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل پیش کیا تو اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ شدید نعرہ بازی بھی کی گئی قوی اسمبلی سے منظوری کے بعد الیکشن بل 2017ء کو صدرِ مملکت ممنون حسین کے پاس بھیجا گیا جنہوں نے اس کی منظوری دیدی ہے اس نئے قانون کے مطابق نا اہلی کی مدت بھی 5 سال سے زائد نہیں ہو گی،تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت اجلاس میں الیکشن اصلاحات کا بل پیش کیا گیا تو اس موقع پر اپوزیشن کا شدید احتجاج دیکھنے میں آیا، اپوزیشن ارکان نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے شور شرابا شروع کر دیا، اس موقع پر کئی ارکان نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں،اس سے قبل قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا الیکشن بل 2017ء سے شق 203 نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ سے متصادم ہے آئین واضح کہتا ہے کہ جو شخص 62، 63 پر پورا نہیں اترتا وہ دوبارہ صدر نہیں بن سکتا انہوں نے سپیکر سردار ایاز صادق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقلیت اور آپ اکثریت میں ہیں نظر ثانی کی جائے اگر اکثریت کے بل بوتے پر اس شق کو منظور کیا گیا تو ہم اسے عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔