اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن مشکوک ہوچکے، ٹیکنوکریٹ حکومت نہ بنی توپھرمارشل لاء لگ سکتاہے۔چودھری احمدسعید

گجرات( محمود اختر محمود) ملک کے ممتاز بزنس مین اور(ن) لیگی رہنما چوہدری احمد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عام انتخابات مشکوک ہو چکے ہیں اور 2018 ء میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے الیکشن ہونے چاہئیں اگر الیکشن نہ ہوں تو پھر ٹیکنو کریٹ حکومت بنے گی اگر وہ بھی نہ ہوا تو پھر مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی محمد یونس ساقی کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر نوابزادہ طاہر الملک بھی موجود تھے،ان کا مزیدکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اگر زیادہ اصرار کیا تو حلقہ این اے 105 اور پی پی 110 سے میں خود الیکشن لڑوں گا اور پی پی 111 سے حاجی ناصر محمودامیدوار ہوں گے کیونکہ وہ حلقہ پی پی 111 میں بہت زیادہ متحرک ہیں اور انہیں ایک ایک گھر اور ایک ایک ووٹر کا پتہ ہے اور ان کا ووٹروں سے بہت نزدیکی تعلق ہے، حلقہ پی پی 111 میں چوہدری برادران ہمیشہ ہارے ہیں اور گزشتہ انتخابات میں بھی وہ شہر سے ہارے تھے حاجی ناصر ضدی تو ہیں مگر شہر کے لوگوں کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب ، غرباء کی حکومت نہیں ہےسیاستدانوں کا لندن آنا جانا لگا رہتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گجرات کے لوگوںکا اصرار ہے کہ میں الیکشن لڑوں گجرات کے لوگ مجھے بہت پیار کرتے ہیں 18 سال میں گجرات میں رہا ہوں میرے بچے لاہور میں پڑھتے تھے اور میں گجرات میں سیاست کرتا تھا جب وہ باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے چلے گئے گجرات کے لوگوں نے اتنا پیار کیا کہ میں اپنے بچوں کو بھی وقت نہیں گزار سکا جتنا گجرات کے لوگوں کے ساتھ میں نے اپنا وقت گزارا ہے میری دعا ہے کہ گجرات میں جو بھی ہو اچھا ہو میں گجرات میں فلاحی کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ گجرات میں زیادہ سے زیادہ فلاحی کام ہوں کڈنی سنٹرکے لئے جگہ خرید رہے ہیں کہ وہاں پر فری ڈسپنسری اور چھوٹا سا ہسپتال بھی بنے ایک سوال کے جواب میں چوہدری احمد سعید نے کہا کہ میں نے پہلے حسن جاوید کا نام پرپوز کیا تھا ابھی اسکے والد سے بات کرنی ہے حسن جاوید ہی گجرات میں ہوتا ہے اسکا سیاستدانوں جیسا مزاج ہے حسن جاوید کا نام تجویز کرنے کے بعد احمد مختار نے مجھ سے بات کی تھی کہ آپ نے حسن جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے تو میں نے اسے کہا کہ ہاں میں نے حسن جاوید کا نام پرپوز کیا ہے مگر آپ کو کیا ہوا ہے احمد مختار نے کہا کہ آپ نے مجھے الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا تو میں اب بھی آپ کو الیکشن لڑنے سے منع کروں گا کیونکہ آپ اب بس کریں آپ بہت بڑے عہدوں پر رہ چکے ہیں ٹاپ منسٹری پر رہ چکے ہیں احمد مختار بھی خواہشمند ہے میں نے بھی پہلے 2013 ء کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے مگر پھر واپس لے لئے تھے اب بھی فیملی میں اسی طرح کی صورتحال ہے احمد مختار نے 2013 ء کے الیکشن میں ضد کی میں نے ہی الیکشن لڑنا ہے اور میں الیکشن جیت جاؤں گا احمد مختار کا چوہدریوں پر غصہ تھا کہ انہوں نے اسے پرائم منسٹر نہیں بننے دیا اس لئے اس نے ضدمیں الیکشن لڑا چوہدری احمد سعید نے کہا کہ میاں برادران میرے محسن ہیں اور ان سے میرے قریبی تعلقات ہیں چند دنوں میں میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے حلقہ این اے 105،پی پی 110اور پی پی 111 کے سلسلہ میں بات کروں گا انہوں نے کہا کہ اگر این اے 105اور پی پی 110 میں الیکشن لڑنے کی بات ہوئی تو دونوں سیٹوں پر میں خود ہی الیکشن لڑوں گا میں ان سے دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اصرار کروں گا کنجاہ میں 35 سالوں میں چوہدریوں سے کوئی نہیں جیتا اور شہر میں وہ نہیں جیتے شجاعت حسین جب بھی جیتے ہیں انہیں گجرات شہر سے ووٹ کم ہی ملے ہیں 2013 ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار سلیم سرور جوڑا نے بھی کافی ووٹ حاصل کئے افضل گوندل نے بھی 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے افضل گوندل نے اتنا زیادہ خرچہ بھی نہیں تھا مگر پھر بھی انہوں نے اتنے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے انہوں نے کہا کہ پی پی 111 میں حاجی ناصر سے زیادہ مضبوط امیدوار کوئی نہیں ہیں اگر وہ عدالتوں سے کلیئر ہو جائیں تو وہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ ان کی ووٹروں تک بہت زیادہ رسائی ہے اور ووٹروں سے ان کا بہت زیادہ رابطہ ہے 2010 ء میں حاجی ناصر سے پہلی ملاقات ہوئی تھی وہ ضدی آدمی ہیں اور افسروں سے لڑنے کی بہت زیادہ عادت ہے مگر اس عمر میں حاجی ناصر بدل نہیں سکتے انہیں حلقہ پی پی 111 کی ایک ایک گلی، ایک ایک گھر، ایک ایک ووٹر کا علم ہے حاجی ناصر محمود ایک گیم چینجر شخص ہے۔