اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

لاہور(نیوزالرٹ)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، 22 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 44 امیدوار مد مقابل ہیں،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ ملک بھر میں سپریم کورٹ کی عمارتوں کی حدودمیں ہورہی ہے صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ، چیئرمین الیکشن بورڈ افراسیاب خان انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں سپریم کورٹ بارکی 22 نشستوں پر 44 امیدوارمدمقابل ہیں، پروفیشنل گروپ کے حافظ عبدالرحمان انصاری جبکہ آزادگروپ کے پیر سید کلیم احمد خورشید صدارت کی کرسی کے امیدوار ہیں ، نائب صدر کی 4 نشستوں کے لیے 8 امیدوارمیدان میں ہیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے ملک بھرمیں دو ہزار 289 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، کراچی سمیت سندھ بھرمیں 479 ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے جبکہ سپریم کورٹ بار کے سب سے زیادہ ووٹ لاہور میں ہیں۔