اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

جدہ(نیوز الرٹ) سعودی عرب کے شہروں جدہ اورمکہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جدہ اور مغربی صوبے کے کچھ علاقے بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور جدہ و مکہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد کی موت کی اطلاعات ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں سے ایک موت جدہ میں جبکہ دیگر دو اموات مکہ کے مختلف علاقوں میں ہو ئی ہیں ۔جدہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان کو اب تک میڈیکل ایمرجنسی کے 29 کیسز ملے ہیں جن میں سے آٹھ کیسز کا تعلق کرنٹ لگنے سے ہے۔مکہ کے سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ انکو اب تک شارٹ سرکٹ کے 250 کیسسز کی رپورٹ ملی ہے۔