اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیرِقانون زاہدحامد کے گھر پردھاوا،مظاہرین کاپتھراؤ،کھڑکیا ں توڑدیں

پسرور(ظہیرالدین بابر)فیض آباد میں دھرنے والوں کے خلاف آپریشن کے رد عمل پر جہاں دوسرے شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ،وہیں پر مظاہرین نے پسرور میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے ککے زئی میں ان کے گھر پرحملہ کر دیامظاہرین نے ان کے گھر کے شیشے اور کھڑکیاں توڑ دی ہیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون اور ان کے گھر کا کوئی بھی فرد گھر میں موجود نہیں تھادوسری طرف زاہد حامد اس وقت کہا ں ہیں اس حوالے سے بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی،واضح رہے کہ تحریک لبیک کی جانب سے زاہد حامد کے استعفیٰ کامطالبہ کیا جارہا تھا جسے حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا اور دونوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار رہا جس کے بعد عدالت کے حکم پر دھرنا ختم کروانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔