اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دیا جائے،آپ ویسے تو نہیں آتے

کراچی ( نیوزالرٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سلیم شہزاد کےخلاف جلاؤ گھیراو اورقتل کے مقدمات کی سماعت ہوئی،ایس ایس پی ملیر راو¿ انوارنے عدالت میں پیش ہو کر تحریری معافی نامہ جمع کرادیا،مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی احکامات کے پابندی کیوں نہیں کرتے،کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دیاجائے،آپ ویسے تو نہیں آتے، جیل سے یہاں ضرور آ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سلیم شہزاد کےخلاف جلاؤ گھیراو اورقتل کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے مسلسل عدم حاضری پرایس ایس پی ملیر کو شوکاز جاری کیاتھا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات گواہوں کی عدم حاضری پر التوا کا شکار ہورہے ہیں۔