اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زاہدحامدکو”بڑاانعام”دیئے جانے کاامکان

اسلام آباد(نیوزالرٹ)میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر قانون زاہد حامد کی وزارت سے سبکدوشی کے بعد اعلیٰ سطح پر انہیں کسی اہم ملک میں سفیر بنائے جانے کا امکان ہے،سابق وزیر قانون زاہد حامد نے تشدد آمیز مظاہروں سے پہلے ہی وزیراعظم کو پیش کش کی تھی کہ وہ وزارت سے الگ ہو جاتے ہیں مگر کابینہ میں شامل بعض وزیروں نے ان کے مستعفی ہونےکی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح ایک سلسلہ چل پڑے گا اور کوئی بھی گروپ سڑکوں کو بلاک کرکے مطالبہ کرے گا کہ فلاں وزیر استعفیٰ دے زاہد حامد کی وزارت سے سبکدوشی کے بعد انہیں اعلیٰ سطح پر انہیں کسی اہم ملک میں سفیر بنائے جانے کا امکان ہے،حلف نامے میں تبدیلی کے حوالے سے راجہ ظفر الحق نے اپنی رپورٹ نوازشریف کو پیش کردی ہے جس میں دو وزراء کا مبہم انداز میں ذکر کیا گیا ہے تاہم کسی کو واضح ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے،واضح رہے کہ انتخابی ایکٹ بل میں ختم نبوت کے حلفے نامے میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد میں مذہبی جماعت نے دھرنا دیا جو 21 روز جاری رہا اور دھرنے کے شرکا نے وزیر قانون زاہد حامد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جس پر زاہد حامد نے استعفیٰ دیا تھا۔