اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہمارا دھرنا پر امن تھا ،حکومت نے آپریشن کرکے ہمارے 6افراد شہید کر دئیے:پیر محمد افضل قادری

لاہور(نیوز الرٹ)تحریک لبیک کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری کاکہنا ہے کہ فیض آباد میں ہمارا دھرنا پر امن تھا اتنے دنوں تک وہاں سے ایک پتہ بھی نہیں توڑا گیا جب حکومت نے ہفتے کے روز آپریشن کیا اس کے بعد ملک کے حالات کشیدہ ہو گئے ،ہمارے چھ افراد بھی شہید ہوگئے۔
نجی چینل ”اے آر وائی نیوز“کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “میں گفتگوکرتے ہوئے تحریک لبیک کے مرکزی امیر پیر محمد افضل قادری کاکہنا دھرنے کی تکلیف ناموس رسالت ﷺکے سامنے کچھ نہیں ہمیں مقامی لوگوں نے بھی یہی کہا کہ ہمیں تنگی تو ہورہی ہے لیکن آپ کا مطالبہ بالکل جائز ہے ،ایک پر امن دھرنے کو حکومت نے آپریشن کے بعد پرتشدد بنا دیا پورا ملک اس معاملے پر جام ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے ایمان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے ،ہم سب مسلمان ہیں ناموس رسالت ﷺپر کوئی بھی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔