اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کوہاٹ میں خواتین کی پہلی تاریخی کھلی کچہری

کوہاٹ (نیوز الرٹ) کوہاٹ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ،خواتین کی کثیر تعداد نے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کوہاٹ کی تاریخ کی اپنی نوعیت کی خواتین کی پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔کچہری کے شرکا نے خواتین کیلئے خصوصی طور پر کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے جن کے حل کیلئے متعلقہ محکموں نے باقاعدہ ٹائم فریم دے دیا۔