اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

963,417FansLike
10,005FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

امریکی صدر براک اوباما کا ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کردیا۔امریکی صدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 جون سے وسکانسن میں ہیلری کی صدارتی مہم بھی چلائیں گے، صدارت کا عہدہ سنبھالنا کانٹوں کی سیج کی مانند ہے لیکن ہیلری کلنٹن اس عہدے کے لئے موزوں امیدوار ہیں جو اس کی اہل بھی ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے حمایت کرنے پر صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب صدر اوباما کی جانب سے ہیلری کلنٹن کی حمایت کئے جانے پر مخالف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سخت ناراض ہیں جنہوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی حمایت کر کے براک اوباما مزید 4 سال کا اقتدار چاہتے ہیں مگر امریکی عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن ڈیمو کریٹ جماعت کی جانب سے سب سے مضبوط صدارتی امیدوار ہیں جنہیں کئی ریاستوں سے حمایت حاصل ہے۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کی حد تک دیئے جانے والے بیانات نے ان کی پوزیشن پہلے ہی بہت کمزور کر دی تھی اب رہی سہی کسر باراک اوباما کی حمایت کی وجہ سے نکل گئی ہے اور ان کا ہارنا یقینی ہو گیا ہے