اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے حکومتی کوششیں تیز، محسن نقوی بھی متحرک

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کی اور ناراض مولانا فضل الرحمان کو منانے کے لیے حکومتی کوششیں تیز کردیں۔

اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی، ان کا حال دریافت کیا اور سیاسی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مولانا فضل الرحمان سے خیر سگالی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن سے بات کرتے ہوئے کہا اللہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے، محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فض الرحمان سے 25 سال کا دیرینہ تعلق ہے، عزت و احترام والا رشتہ ہے۔

یاد رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا اور یوں مولانا فضل الرحمان اور حکومت کی آپسی دوریوں میں اضافہ ہورہا تھا۔

latest urdu news

مزید خبریں