اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
637,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت کی بہتری کے لیے اقدامات کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 10 روپے 69 پیسے کی کمی کردی، صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔

نیپرا نے صنعتی بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی تھی، وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔

صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیا گیا، پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

پیکج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا۔صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

latest urdu news

مزید خبریں