اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حضرت فاطمۃ الزہراء ؓ کی سیرت مقدس مسلمان خواتین کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے:صاحبزادہ محمد داؤد رضوی

گوجرانوالہ( سرفراز علی نجمی سے)جماعت رضائے مصطفے پاکستان کے مرکزی امیر الحاج صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہاہے کہ سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہراء ؓ کی سیرت مقدس مسلمان خواتین کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے‘آپ کی پاکیزہ ادائوں اور طریقوں پرعمل کرکے خواتین دین و دنیا کی حقیقی کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ی جامع مسجد زینت المساجد میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دور حاضر میں عورت اگرپریشانی اور مصائب ومشکلات میں مبتلا ہے تو اس میں زیادہ قصور ہمارا اپنا ہے‘ آج کی عورت اسلام کی روشن اور پاکیزہ تعلیمات پر عمل چھوڑ کرنام نہاد روشن خیالی کے چکروں میں پڑکر اپنی حقیقی عزت و وقار کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی اصل عزت اس کی شرم و حیاء اور پردے میں ہے اگر عورت اسلام کے بتائے طریقوں کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لے تو معاشرے میں کھویا ہوا اپنا وقار و مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔