اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میئرلندن صادق خان کاپاکستانیوں کیلئے ویزوں کااعلان

لاہور(نیوزالرٹ)میئرلندن صادق خان نے پاکستان آتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورسمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر میئر لندن کاکہنا تھا کہ لاہور اور لندن تاریخی شہر ہیں دونوں کو مزید قریب لانے کے لیے مزید کا م کریں گےانکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہنر مندافراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دئیے جاتے ہیں ،تفصیل کے مطابق صادق خان واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے لاہور پہنچے جہاں میئر لاہور مبشر علی اور دیگر سرکاری افسران نے ان کا استقبال کیا میئر لندن صادق خان اور ان کے وفد کو حکام کی جانب سے صدارتی سیکیورٹی دی گئی جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں شہبازشریف نے ان کا استقبال کیاشہباز شریف نے صادق خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر صادق خان کا کہنا تھا کہ میئر لندن بننے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پرتپاک استقبال کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مشکور ہوںانہوں نے کہا کہ لندن ایک عظیم شہرہے جسے یہ مقام دینے میں پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، لندن میں موجود بہت سے سائنسدانوں، اساتذہ اور بزنس مین کا تعلق پاکستان سے ہےان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہنر مندافراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دئیے جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لندن سمیت دنیا بھر کی معیشت میں پاکستان بہتر جگہ پاسکتا ہے ۔