اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طاہر القادری کی سیاست کا مقصد انتشار پھیلانا ہے ،خواجہ آصف کی جگہ ہوتاتوکبھی معافی نہ مانگتا:رانا ثناء اللہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ طاہرالقادری کی سیاست کامقصدانتشارپھیلاناہے ،وہ دھرنادیں توسیکورٹی فراہم کریں گے ،تحریک انصاف نے بدتمیزی کی سیاست کوفروغ دیا،خواجہ آصف کی جگہ ہوتاتوکبھی معافی نہ مانگتا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےراناثناء اللہ نے کہاکہ طاہرالقادری کی سیاست کامقصدہی ملک میں انتشارپھیلاناہے ،اگروہ دھرنادیتے ہیں تواپناشوق پوراکرلیں ،ہم دھرنے کومکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری کابدتمیزی میں کوئی ثانی نہیں ہے ۔خواجہ آصف نے معافی مانگ لی اگرمیں ان کی جگہ ہوتاتوکبھی معافی نہ مانگتا۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے ،تحریک ا نصاف نے بدتمیزی اورالزام تراشی کی سیاست کوفروغ دیااوراب بھی تحریک انصاف کے رہنماالزام تراشی کی سیاست کررہے ہیں۔