اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ پر واضح کر دیا ،دوبارہ ڈرون حملوں سے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے :طارق فاطمی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ ہم نے امریکہ پرواضح کردیاہے کہ دوبارہ ڈرون حملوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے ،ڈرون حملوں کاکوئی جوازنہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنی استعدادسے کئی گناہ زیادہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اورافغان امن عمل میں اپناکرداراداکیا۔پاکستان دہشتگردی کے خلاف بلاامتیازجنگ لڑرہاہے اورافغان مصالحتی امن عمل کیلئے کوششیں بھی کررہاہے ۔ڈرون حملے کی وجہ سے میزپرمذاکرات کیلئے لانے کے عمل پرمنفی اثرات پڑسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکی وفدسے مذاکرات کے دوران امریکہ پرواضح کردیاکہ دوبارہ اس طرح کی کارروائی سے تعلقات پرمنفی اثرات پڑیں گے امریکہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کوتسلیم کرلیا۔