اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب میں اسرائیلی کمپنی کو ٹھیکے دینےکاانکشاف۔تفصیل کیلئے ویڈیودیکھیں

لاہور(نیوزالرٹ)پنجاب میں اسرائیلی کمپنی کامحکمہ صحت میں ٹھیکہ لینے کے متعلق انکشاف نے ہلچل مچا دی، جانچ پڑتال کے بعد ٹھیکہ منسوخ کر کے کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا،محکمہ صحت پنجاب میں ٹھیکے لینے کے لیے اسرائیلی کمپنی ٹوٹنار بھی دوڑی چلی آئی، جراثیم کش آلات کا ٹھیکہ لینے کی درخواست دی اور سستے داموں پر منصوبے تک رسائی بھی حاصل کرلی، سکروٹنی کمیٹی کو شبہ ہوا تو اس نے کمپنی کے اثاثے اور دستاویزات طلب کرلیں، کمپنی نے معلومات چھپانے کی کوشش تو بہت کی، مگر پتہ چل گیا کہ یہ کمپنی نیدر لینڈر میں اپنا کاروبار چلا رہی ہےجواسرائیلی کمپنی ہے،حکام نے فوری طور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا، صرف یہی نہیں محکمہ صحت کے پراجیکٹ کے متعلق اہلیت کو بھی منسوخ کر دیا گیا یہ کمپنی نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر اہم ملکوں میں طبعی آلات کی تیاری کرتی ہے،مزیدجاننے کیلئے نیچے دی گئی ویڈیوملاحظہ فرمائیں۔