اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخوپورہ کی خبریں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

واربرٹن (عثمان سندرانہ)میونسپل کمیٹی واربرٹن کے اپوزیشن ممبران فنڈز کے غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیل کیمطابق میونسپل کمیٹی واربرٹن میں اپوزیشن لیڈر حاجی میاں وحید احمد نارگ،ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع و دیگر ممبران نے ترقیاتی فنڈزمیں نظراندازکئے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین واربرٹن نے تمام ترقیاتی فنڈ حکومتی ممبران میں تقسیم کرکے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے،ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع نے صحافیوں کو بتایا کہ چیئرمین جمیل احمد نارگ ترقیاتی فنڈ کے حوالے سے اپوزیشن کو مسلسل نظراندازکررہے ہیں جس کا یہ مطلب ہے کہ واربرٹن شہر کی آدھی سے زیادہ آبادی کی حق تلفی کی جارہی ہے۔اپوزیشن لیڈر حاجی میاں وحید احمد نارگ نے کہا کہ چیئرمین نے اپنی انسدادیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کئے ہیں جس سے اپوزیشن مزید محرومیوں کا شکار ہو رہی ہے۔ ترقیاتی فنڈ میں اپوزیشن ممبران کو صرف 5لاکھ جبکہ حکومتی ممبران کو 15لاکھ فی کس دئیے گئے ہیں اپوزیشن ممبران کو اگر اس طرح انتقام کا نشانہ بنایا گیا تو حالات کے ذمہ دار چیئرمین ہونگے۔
……………………..
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے شادی کی تقریب میں آتشبازی کرنے پر دولہا سمیت اس کے دیگر پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 5کے رہائشی محمد زبیر کی مہدی کی تقریب جاری تھی جس دوران دولہا کے ساتھیوں نے آتشبازی کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے دولہا محمد زبیر سمیت اس کے دیگر پانچ ساتھیوں ندیم، زبیر، محسن ، بلال اور ذیشان وغیرہ کو گرفتار کر لیا اور دولہا سمیت اس کے دوستوں کے خلاف آتشبازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننکانہ صاحب (نیوزالرٹ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاؤالدین کا ہدی شوگر ملز سانگلہ ہل کا دورہ، گنے کے کاشتکاروں سے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لئے موقعہ پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاؤ الدین نے گزشتہ روز ہدی شوگر ملز سانگلہ ہل کا دورہ کیا اس موقعہ پر گنے کے کاشتکاروں اور ملزانتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان جب تک گنا خریداری کے سلسلہ میں مڈل مین کا کردار ختم نہیں کرتے اس وقت تک گنے کے کاشتکاروں کو مکمل ریلیف نہیں مل سکتاکیونکہ اصل برائی کی جڑ مڈل مین ہی ہیں کیونکہ کنڈے پر گنا کم تولنا، کٹوتی کرنا اور کچی پرچی جاری کرنا ان مڈل مینوں کا کام ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا ویژن ہے کہ گنے کے کاشتکاروں سے گنا180روپے فی من خریدا جائے اور موقعہ پر ہی سی پی آر جاری کی جائیں تاکہ بروقت گنے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک زراعت میں ترقی کرے گا ،کسان ہی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پنجاب حکومت دن رات کوشاں ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت شیخ علاؤالدین نے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی کا ملز ریکارڈ بھی کسانوں کے سامنے چیک کیا اور کسانوں کے مسائل بھی سنے اور ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گنے کے کاشتکاروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر کسانوں نے شوگر مل کے کین ڈیپارٹمنٹ اور مڈل مین کے رویوں کی شکایت بھی کی جس پر صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوگر ملز کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں اوران سے نرمی سے پیش آئیں ورنہ سنگین نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز چوہدری کاشف عقیل ،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سید صابر شاکر، اسسٹنٹ آفیسر انڈسٹریز رانا عدنان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ )بابا گورونانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے ننکانہ صاحب میں قیام کے حوالہ سے قائم کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری بر جیس طاہر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں ہوا جس میں مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد ،اراکین صوبائی اسمبلی ملک ذوالقرنین ڈوگر ،رانا جمیل حسن گڈ خاں ،ڈپٹی کمشنر ملک عبد الواحید ،جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار گوپال سنگھ چاولہ ،ڈپٹی سیکرٹری اوقاف لینڈ محمد سرور ،سماجی کارکن روبینہ آصف کھرل اور صدر ایمرا راؤ توقیر السلام خاں سمیت کمیٹی ممبران نے شرکت کی اجلاس میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے اراضی کا تعین کرنے کے لئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کی سربراہی میں بنائی گئی 14 رکنی سب کمیٹی کی سفارشات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مانانوالہ روڈ پر 204 ایکڑ پر بابا گورونانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری بر جیس طاہر نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں عالمی معیار کی یونیورسٹی کا قیام ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے ،آج بہت خوشی کا دن ہے کہ ننکانہ صاحب میں عالمی معیار کی یونیورسٹی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز نے یونیورسٹی کے قیام کے لئے سب کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے متاثر ہو نے والے مزارعین کو ان کی اراضی کا بہترین متبادل دیا جا ئے گا جبکہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی کی توسیع کے دوران آبادی کو متاثر نہیں کیا جا ئے گا ،وفاقی وزیر چوہدری بر جیس طاہر نے یونیورسٹی کے بہت جلد سنگ بنیاد رکھنے کے لئے لاہور میں چیئر مین مترکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے دفتر میں جلد اجلاس کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی ،اس موقع خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل ،جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گوردروارہ پر بندھک کمیٹی سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر ممبران نے یونیورسٹی کے ننکانہ صاحب میں قیام میں حائل تمام رکاوٹوں کو احسن انداز میں دور کرنے پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق ،وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری بر جیس طاہر اور دیگر کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ننکانہ صاحب کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ملک عبدالواحید نے کی اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور تاجروں کے نمائندوں سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ملک عبدالوحید نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک کردار ادا کریں تاکہ عوام کو مکمل سہولت مل سکے، مارکیٹوں کا دورہ کرنے کو یقینی بنائیں گوشت،دالوں ،سبزیوں اور پھلوں کی مقرر کردہ قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ اور ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج ہوں گی انہوں نے مزید کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے اور اچھی معیاری اشیاء کی فراہمی ہمارا مذہبی فریضہ ہے،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ )وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدر ی بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،اپوزیشن تو2013سے ہر روز حکومت کو گھر بھیجنے کے خواب دیکھ رہی ہے ،عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر حکومت میں آئے ہیں اور اپنی5 سالہ آئینی مدت پوری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا گیا انہوں نے کہا کہ جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت بنی ہے اس کے خلاف دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے اپوزیشن کی ساری توجہ احتجاج مگر ہماری ساری توجہ عوام کی خدمت پر ہے ، عوام ہی بہترین منصف ہوں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک جمہوری عمل سے ممکن ہوا تھا ،غیر جمہوری رویوں سے اسے نقصان نہیں پہنچانا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اللہ تعالیٰ کی رحمت سے سال میں کئی مرتبہ خداکے گھر اور روضہ رسول( ﷺ) کی زیارت کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں اس لئے انہیں سعودی عرب جانے کے لئے کسی سے بھی اجازت لینے کی کیا ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ) ینگ سنگھ سیوا سوسائٹی کے زیر اہتمام گوروگوبند سنگھ جنم دن تقریبات کے حوالہ سے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد ،سکھ نوجوانوں کی بڑی تعداد میں سپورٹس فیسٹول میں شرکت ،سپورٹس فیسٹول کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے دسویں گورو گوبند سنگھ کے 351 ویں جنم دن تقریبات کے سلسلہ میں ینگ سنگھ سیوا سوسائٹی کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ،گوردوارہ تنبو صاحب میں ہو نے والے سپورٹس فیسٹول کا آغاز قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے کیا گیا سپورٹس فیسٹول کے دوران سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف ٹیموں کے مابین کرکٹ ،کبڈی ،رسہ کشی اور دوڑ سمیت مختلف قومی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلے ہو ئے جن میں سکھ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کو خوب جوہر دکھائے ،سپورٹس فیسٹول کے دوران سکھ کمیونٹی کے بچوں اور بچیوں کے لئے چاٹی ریس ،ٹرین ریس ،تھری لیگ ریس اور غبارے پھاڑنے سمیت مختلف دلچسپ کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ،سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین کی بڑی تعداد نے ان مقابلوں کو دیکھا اور اچھی کارکر دگی کا مظاہر ہ کر نے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ،سپورٹس فیسٹول کے آخری روز جنرل سیکرٹری سکھ کونسل آف پاکستان سردار سرجیت سنگھ کنول ،ٹی ٹونٹی لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے سردار مہندر پال سنگھ اور سردار ترن سنگھ سمیت سکھ سنگت کی 22 رکنی کمیٹی کے اراکین نے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سرجیت سنگھ کنول ،سردار خان سنگھ اور دیگرنے کہا کہ ہمارے دسویں گورو گوبند سنگھ تلوار بازی ،گھڑ سواری اور گٹکا میں مہارت رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے ماننے والوں کو بھی نصیحت کی تھی کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ گوروگوبند سنگھ کے جنم دن کے موقع پر سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کئی دہائیوں سے کامیابی سے جاری ہے جبکہ ینگ سنگھ سیوا سوسائٹی پچھلے بارہ سالوں سے سپورٹس فیسٹو ل کے انعقاد کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہی ہے ۔ ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو سال 2017میں 2لاکھ 56ہزار 885کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 11ہزار 842ایمرجنسی کالز تھیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سال 2017ء میں موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے4594 سڑک کے حادثات، 5299 میڈیکل ایمرجنسیز،289, آگ لگنے کے واقعات ،421 لڑائی جھگڑوں کے واقعات، پانی میں ڈوبنے کے21 واقعات،22 عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات ، 2سلنڈر بلاسٹ ہونے کے واقعات سمیت 1194دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 نے 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے11842ایمرجنسیز میں15187متاثرین کو ریسکیو کیا اور بروقت مدد فراہم کی۔محمد اکرم پنوارنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لئے محفوظ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ذمہ دار رویہ اپنائیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی اور اطلاق کو یقینی بنائیں ۔محمد اکرم پنوارنے مزید بتایا کہ تحصیل سانگلہ ہل میں سکندر اعظم چوک ریسکیو1122اسٹیشن کا تعمیری عمل آخری مراحل میں ہے اور ریسکیو سروس کا باقاعدہ آغاز 2018میں کر دیا جائے گاآخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیورزنئے سال میں مصمم ارادوں کیساتھ انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں رہیں گے اس موقعہ پر میڈیا فوکل پرسن علی اکبر سمیت دیگر ریسکیو آفیسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)محکمہ انٹی کرپشن کی کاروائی، لاکھوں روپے رشوت لینے والے پٹواری کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسرانٹی کرپشن شیخوپورہ رینج عمران حیدر نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور رینج عدنان ارشد اولکھ کی خصوصی ہدایت پر چھاپہ مارکر پٹواری اختر شاہ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اس موقعہ پر عمران حیدر نے بتایا کہ پٹواری اختر شاہ نے سال 2015ء میں شیخوپورہ کے رہائشی محمد اسلم سے زمین کے انتقال کی مد میں 2لاکھ 60ہزار روپے رشوت لی تھی اور مذکورہ پٹواری پچھلے دو سالوں سے اشتہاری چلا آرہا تھا جسے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننکانہ صاحب ( نیوزالرٹ)دو نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے چک نمبر 11کا رہائشی ناظم حسین گزشتہ شام لاہور سے واپس آکر اپنے گاؤں جارہا تھا کہ راستہ میں دونامعلوم مسلح افراد نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیااور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ناظم حسین سے 10ہزار روپے کی نقدی اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے ناظم حسین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔