اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اشتہاریوں کی فائرنگ سے 5افرادقتل

اوکاڑہ(محمدآصف کھوکھر)اوکاڑہ میں اراضی کےتنازعہ پر 5افرادکوموت کےگھاٹ اتاردیاگیا،تھانہ گوگیرہ کے علاقے شنکرداس میں گھات لگائے مسلح افرادکی ویگوڈالے پرفائرنگ سے4افراداور1راہ گیر خاتون جاں بحق اور5افرادشدیدزخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نےموقع پرپہنچ کرنعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا ، جاں بحق افراد کی شناخت ظفر اقبال ،منظور،میاں خالد، اشرف اور نصرت بی بی کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی ہونیوالوں میں کوثرپروین، فاروق،زاہد،بشیرشامل تھے،پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے اور فائرنگ کا نشانہ بننے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور انکے مابین زمین کے معاملے پر عرصہ دراز سے جھگڑا چلا آرہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان پہلے کی اشتہاری اور مفرور ہیں جو آج یہ وقوعہ کرکے پھر فرار ہوگئے ہیں پولیس اس سارے معاملے کی چھان بین کررہی ہے افسوسناک واقعہ پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور قتل ہونے والوں کے ورثا اپنے پیاروں کی موت پر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔

News Alert .30/12/17

اوکاڑہ:اراضی تنازعہ:اشتہاریوں کی فائرنگ سے 5افرادقتل، 5زخمی ہوگئے

Posted by News Alert on Samstag, 30. Dezember 2017