اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سوئس بنکوں سے 162 ارب ڈالر کی واپسی، کرپٹ سیاستدانوں کی فہرست تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوئس معاہدہ کے بعد ایف بی آر نے پاکستانی امراء کی فہرست تیار کر لی ہے، پیر سے فہرستیں دئیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر نے سوئس بنکوں میں موجود162ارب ڈالر کی واپسی کے لئے پاکستانی امراء کی فہرستیں تیار کر لی ہیں اوراس حوالے سے انکی منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں کے حوالے بھی دئیے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق درجنوں پاکستانی امراء کیلئے جنوری2018ء اچھے شگون والا سال ثابت نہ ہو سکے گا کیونکہ نیب، ایف بی آر و دیگر تحقیقاتی اداروں نے 2018ء میں کرپٹ عناصر کیخلاف سخت ترین اقدامات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے