اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نئے سال کے ساتھ ہی سکائپ بند

اماراتی میڈیا کے مطابق یواے ای حکومت نے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ سے انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی مفت ویڈیو اور آڈیو کال کی سہولت ختم کردی۔ مواصلاتی کمپنی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسکائپ کو غیر لائسنس شدہ آئی ڈیز کی وجہ سے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول VOIP تک رسائی بند کردی ہے۔اسکائپ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یواے ای حکام نے ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ ان کی ایپلی کیشن کو پورے امارات میں بند کردیا گیا ہے اور اسکائپ کی یہ سروس غیر معینہ مدت تک فراہم نہیں ہوسکتی۔مفت ویڈیو آڈیو کال کی سہولت سے محروم ہونے والے صارفین نے حکومت کے اس اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔