اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پٹرول کی قیمتیںکیوں بڑ ھیں؟ وجہ سامنے آ گئی

ریاض(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے آمدنی میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے سلسلے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً اسی فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران اصلاحات پروگرام کے تحت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعاتکی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔سعودی موجودہ حکومت کی جانب سے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم حکومت نے مہنگائی سے متاثر ہونے والے3.7 ملین سعودی خاندانوں کے لئے نقد رقم کی فراہمی کی بھی منظوری دی۔نقد رقم کی فراہمی کا اطلاق ملک میں رہنے اور کام کرنے والے تارکین وطن پر نہیں ہوگا جب کہ نقد رقم کی فراہمی آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر توانائی نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ کے فیصلے کے بعد پیٹرول آکٹین 91 کی فی لیٹر قیمت ایک ریال 37 ہلالہ (Halalah) ہوگی جو اس سے قبل فی لیٹر محض 75 ہلالہ تھی۔جب کہ پیٹرول آکٹین 95 کی نئی قیمت دو ریال اور چار ہلالہ ہوگی جو اس سے قبل صرف 95 ہلالہ میں دستیاب تھا۔