اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خودکش دھماکہ کی ذمہ داری کس نے قبول کی ؟

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)کابل میںخودکش دھماکے میں16 پولیس اہلکاروں سمیت20 سے زائدافرد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے،ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے،کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ دار قبول کر لی، خودکش حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے خود کو اس وقت اڑا لیاجب لوگ ایک احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی،عینی شاہدین کے مطابق افغان حکام نے ہلاکتوں کے حوالے سے صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کئے، دھماکااتنازوردارتھاکہ اسکی آواز دوردراز سنی گئی اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔