اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قائدِعوام ذوالفقاربھٹو کی آج سالگرہ منائی جارہی ہے

اسلام آباد(نیوزالرٹ)پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج90ویں سالگرہ منائی جارہی ہےذوالفقار بھٹو نے دنیا میں نئے اسلامی بلاک کا تصور دیا اور پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے میزبان بھی بنے ان کے دور حکومت میں پاکستان میں تاریخی معاشی اصلاحات ہوئیں،ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں جنم لیا انہوں نے 1951 ءمیں نصرت بھٹو سے شادی کی، سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن اور ایوب خان کابینہ کے وزیر خارجہ بھی رہے،1967 میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، 1970ءکے انتخابات میں مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے،بنگلا دیش کے قیام کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں منتخب وزیراعظم بنے، ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں آئینی اور جمہوری اصلاحات ہوئیں، انہوں نے 90 ہزار جنگی قیدی آزاد کرائے اور 5 ہزار میل زمین بھی بھارت سے واپس لی،ذوالفقاربھٹو کے دور میں اسٹیل ملز، پورٹ قاسم سمیت بڑے اداروں کا قیام عمل میں آیا انہیں قائد عوام کا خطاب ملا، ذوالفقار علی بھٹو اپنی سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے آج بھی پاکستان میں سیاستدانوں کے لئے قابل تقلید مثال ہیں، ان کے مخالفین بھی ان کی سیاست کے انداز کی نقل کرتے ہیں۔