اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق منظور وٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو اور روبینہ شاہین وٹو، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہاں آراء وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئیں۔

ترجمان پی پی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہا۔

latest urdu news