اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں، چیئرمین پی سی بی بھی مسکرانے لگے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈبلن میں موجود ہیں جہاں ان سے ایک تماشائی نے دلچسپ فرمائش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

2 ماہ قبل پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں نے کاکول میں ٹریننگ کی تھی، اسی حوالے سے تماشائی نے چیئرمین پی سی بی سے بات کی۔

تماشائی کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹریننگ ٹھیک نہیں ہوئی، دوبارہ کروائیں لیکن وہاں سے نہ کروایئے گا۔

مداح نے محسن نقوی سے یہ بھی کہا کہ اب ان کی ٹریننگ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہی کروایئے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تماشائی کی بات سن کر مسکراتے رہے اور رضامندی کے انداز میں سر بھی ہلایا۔

latest urdu news