اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کارسرکار میں مداخلت:عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی زمان پارک کے باہر کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

عمران خان کیجانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے، دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان گرفتاری سے قبل عدالت میں باقاعدہ پیش ہوتے رہے مگر اب انہیں سزا ہو چکی ہے، وہ جیل ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ضمانت منظور کرے۔

سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

latest urdu news