آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مادر وطن کیلئے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی چیز عظیم نہیں، شہیدوں کی قربانیاں ہمارا عزم مضبوط کرتی ہیں۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اہلکاروں کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ غازی اور شہداء ہمارے نیشنل ہیرو ہیں، انکی وطن عزیز کیلئے قربانیاں ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران بہادری دکھانے والے فوجی اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے، افسران اور جوانوں کو میڈلز ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے تمغے انکے اہلخانہ نے وصول کیے۔