اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی گاڑی اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بن گئی

غزہ، رفح میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی گاڑی اسرائیلی فوج کے حملوں کا نشانہ بن گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطین کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کی گاڑی اسرائیلی شیلنگ کی زد میں آگئی۔

اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے عالمی ادارہ صحت کا کارکن اور فلسطینی ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حملے کے آغاز میں ہی رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی تھی۔

7 اکتوبر سے فلسطین کے نہتے لوگوں پر اسرائیلی بربریت اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں بے گھر ہونے والے شہری رفح میں پناہ لیے ہوئے تھے جو اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

latest urdu news