اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

 بندر کے اچانک سڑک پر آنے سے کار حادثہ، 3 افراد ہلاک

بھارت میں بندر کے اچانک سڑک پر نکل آنے سے کار حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش میں مراد آباد علی گڑھ ہائی وے پر پیش آیا، جہاں بندر کے اچانک سڑک پر نکل آنے سے ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گاڑی ٹینکر سے جاٹکرائی جسکے نتیجے میں کار میں موجود 3 بینک ملازمین ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرین کی شناخت بینک منیجر سورب شری واستو، بینک کے کیشیئر دیویا نشو اور امیت کے نام سے ہوئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ کار حادثے میں 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جب کہ تیسرا شخص امیت شدید زخمی ہوا تھا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

latest urdu news