اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شیر افضل کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی نہ کرے، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا گیا کہ پارٹی پالیسی کیخلاف ورزی نہ کرے، وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے بہت کام کیا، لیکن متعدد بار پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، انہیں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی، اگر مستقبل میں پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

اس موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلائیں گے؟ جس پر عمران خان سوال کا جواب دیے بغیر چلے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے، پی ٹی آئی کیجانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کیجانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

latest urdu news