اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا بے قابو، ڈاکٹر بھی وائرس کی لپیٹ میں

32 مریضوں میں مرض کی تصدیق ہوئی جن میں سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملتان: ملتان میں سیزنل انفلوانزا نے ڈاکٹروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، نشتر ہسپتال کے تین ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق، ایک لیڈی ڈاکٹر کو بھی مرض کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔نشتر ہسپتال ملتان مین سیزنل انفلوانزا کے شبہے میں مزید 8 افراد کو داخل کیا گیا تاہم تین ہفتوں کے دوران 32 مریضوں میں مرض کی تصدیق ہو گئی۔ نشتر ہسپتال کی 2 لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 ڈاکٹرز میں سیزنل انفلوانزا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تینوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔15 دسمبر سے اب تک سیزنل انفلوانزا کے شبہ میں کل 82 مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم 32 مریضوں میں مرض کی تصدیق ہوئی جن میں سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔