آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی غفلت و لاپرواہی ،پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع

کراچی: قومی ایئر لائن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی غفلت و لاپرواہی کے سبب پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ای آر پی (انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ) سسٹم بیٹھ گیا۔ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث پی آئی اے کے دفتری امور ٹھپ ہوگئے۔ای آر پی سسٹم کے ساتھ ساتھ سائبر سسٹم نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے دوسری مرتبہ پی آئی اے کی دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت رک گئی۔ای آر پی سسٹم میں 2 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی فنی خرابی دور نہیں کی جاسکی۔ پی آئی اے کے چیئرمین، سی ای او، چیف کمرشل آفیسر سمیت دیگر افسران ادارے کے امور چلانے میں بری طرح ناکام ہیں۔