اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صادق آباد کے 25 سالہ سجاد کیلئے دلہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی

فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی، دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، خاتون نے اسلام بھی قبول کر لیا۔
صادق آباد: صادق آباد کے 25 سالہ سجاد کیلئے دلہنیا جاپان سے پاکستان پہنچ گئی اور گھر بسا لیا۔ سچ کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جب بات ہو دوستی سے محبت کی تو پھر رنگ نسل ذات پات سب باتیں بے معنی ہوجاتی ہیں۔ صادق آباد کے علاقہ مظہر فرید کالونی کے محمد اکرم خوشی سے نہال ہیں انکے صاحبزادے بیاہ لائے ہیں جاپانی گڑیا.25 سالہ ساجد محمود کی فیس بک کے ذریعے جاپان کی ہارونہ سیکورائی سے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدلی تو دونوں کو ملنے کا خیال آیا ساجد محمود نے ہارونہ سیکورائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو ہارونہ سیکورائی کی والدہ اور دوستوں نے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے اسے آنے سے منع کردیا مگر ساجد محمود دھن کا پکا نکلا اس نے اپنے پیار اور روایتی خلوص سے اس تاثر کو زائل کیا اور اسے پاکستان آنے کی ایک بار پھر دعوت دی۔اب کی بار ہارونہ سیکورائی نہ صرف پاکستان آئی بلکہ مسلمان ہو کر ساجد محمود کی زندگی میں بھی بہار بن کر شامل ہوچکی ہے۔ ساجد محمود کے والد محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ہماری بہو بہت اچھی ہے اس کی والدہ نے اسے پاکستان آنے سے منع کیا تھا کہ مگر یہ آئی، پاکستان کیخلاف جو منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے وہ غلط ہے اسے میل جول سے پاکستان کا امیج مزید بہتر ہوگا۔