اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت پنجاب نے جنسی ہراسانی کا قانون بنا کر خواتین کو محفوظ کر دیا: گلناز پاشا ایم پی اے

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی گلنازپاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد 52فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے ،خواتین کو جنسی اور دیگر نوعیت سے تنگ کرنے کے واقعات کی وجہ سے خواتین کا ملکی تعمیر وترقی میں زیادہ کردار نہ تھا لیکن اب ویمن تحفظ ایکٹ کی وجہ سے خواتین کے حوصلے بھی بلند ہیںاور وہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردارادا کررہی ہیں ۔سیالکوٹ میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رکن صوبائی اسمبلی گلنازپاشا نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جنسی ہراسانی کے خلاف قانون سازی کرکے جائے ملازمت پرخواتین کو قانونی تحفظ فراہم کردیا ہے اوراب تمام سرکاری اور نجی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ اور ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر اور محنت کش خواتین تعلیم، ہنر اور مہارت کے بل بوتے پر ہر شعبے میں شامل ہورہی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کہ اکثر خواتین کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ انہیں سڑک، گلی، محلے، ٹرانسپورٹ، بس اسٹاپ یا ملازمت کی جگہ پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس قانون کے تحت ہر سرکاری و غیر سرکاری ادارے پر لازم ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے قانون کی پابندی کریں اور ضابطہ اخلاق کو اپنے محکمہ/ادارہ کی پالیسی میں شامل کرکے ماحول کو جنسی ہراسانی پاک کرنے کیلئے اقدامات کریں۔