اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت نے پھرپاکستان پرالزام تراشی شروع کر دی

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مسلسل ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 روز قبل بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اور پاک رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ ایل او سی پر کوئی اشتعال انگیزی یا جارحیت نہیں کی جائے گی تاہم یقین دہانی کے باوجود پاکستان نے فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور مسلسل کررہا ہے۔بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری خاموشی اور نرمی کی پالیسی کو کمزوری تصور نہ کیا جائے ،ہماری شرافت کا ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے ،اب ہم کوئی کمزور نہیں بلکہ ایک طاقت ور ملک ہیں ،ہم سب کے ساتھ دوستانہ مراسم خصوصاً پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ پاکستان کو پڑوسی ہونے کے ناطے بھارت سے دوستانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات اب ٹھیک ہیں جیسے ماضی میں تھے۔