اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی روضہ رسول ؐ پر حاضری باب جبریل میں نمازِ عشاء ادا کی

سعودیہ عریبیہ ( خالد نواز چیمہ ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدینہ منورہ میں حاضری ،باب جبرائیل میں نماز عشاء ادا کی.مسجد نبوی میں موجود پاکستانی آرمی چیف کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر خوش ہو گئے.تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور باب جبرائیل پر نماز عشا ادا کی .اس موقع پر مسجد نبوی میں موجود پاکستانی آرمی چیف کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش ہوئے اور آرمی چیف بھی عوام میں گھل مل گئے.عوام کی جانب سے آرمی چیف کے لیے دارزی عمر اور صحت کی دعائیں بھی کی گئیں.