اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز، خاقان میں سخت مقابلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی محمد مالک نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شروع سے لہجہ نرم تھا لیکن ان دنوں اچانک سختی اختیار کر گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی محمد مالک نے نجی ٹی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے رویے میں اچانک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔محمد مالک کا کہنا تھا کہ ا س وقت مسلم لیگ ن سے وزارت عظمی کے لئے وزیر اعلی شہباز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امیدوارہیں۔جبکہ شاہد خاقان عباسی کو یہ یقین دلایا گیا ہے کہ اگلی بار الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے ایک بار پھر انہیں وزیراعظم بنایا جائے گا یہ امید انہیں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دلوائی ہے ۔ آئندہ انتخابات میں اگر مسلم لیگ ن الیکشن جیت جاتی ہے تو پھر وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا ۔