جہلم -کوئلے کی کان سے بُری خبرآگئی

جہلم(نجف شہزاد)جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 4مزدوردم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے1مزدورکوزخمی حالت میں نکال کرہسپتال منتقل کردیاگیا، مرنیوالوں میں رحمت اللہ ،صاحبزادہ ،صابررحمان اورنصیب اللہ شامل تھے ،تھانہ ڈومیلی پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعشوں اورزخمی کوہسپتال بھجوایا،ایس ایچ اوزاہداللہ کے مطابق جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے ہے۔