اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واٹس ایپ کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر

واٹس ایپ سے مستفید ہونے کے لیے عمر کی حد مقرر، یورپی یونین میں ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کا اطلاق واٹس ایپ پر بھی ہوگا۔ سولہ برس سے کم عمر نوجوان اپنے والدین کی اجازت کے بغیر سروس استعمال نہیں کر سکیں گے۔پیغام رسانی کے مقبول مرکز واٹس ایپ پر یورپی یونین میں ڈیٹا تحفظ کے قوانین کا اطلاق، کم عمر صارفین کو واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید ہونے کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔ سولہ برس سے کم عمر افراد پر اس نئے قانون کا اطلاق ہوگا۔ یورپی یونین میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے پرانے اور نئے صارفین سے یہ پوچھا جائے گا کہ ان کی عمر سولہ برس سے کم ہے یا زائد ہے۔ یورپی یونین میں نافذ ہونے والے ان نئے قوانین کے تحت سولہ برس سے کم عمر نوجوانوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے ان کے والدین کی اجازت لینا ضروری ہے۔ واٹس ایپ سروس فیس بک خرید چکا ہے اور اب ایک نیا طریقہء کار متعارف کروایا جائے گا، جس کے تحت والدین سے یہ اجازت حاصل کی جائے گی۔