اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نادرا چوکیداروں کی مبینہ غنڈہ گردی ‘ بلدیہ اہلکار کو لہولہان کر دیا

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)نادرا چوکیداروں کی مبینہ غنڈہ گردی ‘مشکوک و جرائم پیشہ افراد کو مین گیٹ بلدیہ آفس کی چابیاں دینے سے روکنے پر کھیالی ٹائون اہلکار ساجد کو لہولہان کر دیا ۔ ٹائونز ملازمین و ایپکا کا شدید احتجاج ملزمان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بصورت دیگر نادرا ذمہ داروں کا گھیرائو کرنے کے علاوہ ان کی علامتی قبریں بنا کر احتجاج کرنیکی دھمکی دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق نادرا و دیگر اداروں کے اہلکار چوکیدار سیکیورٹی گارڈ صبح سویرے اور سحری کے وقت مین گیٹ پر آ کر شناختی کارڈ بنواے والوں کو جلد نمبر ٹوکن لگوانے کیلئے اندر بھیج دیتے ہیں اس مقصد کیلئے فی کس تین سو تا پانچ سو روپے تک غیر قانونی فیس وصول کی جا رہی ہے ۔ جسے روکنے پر متذکرہ اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا اس کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے متاثرہ ملازم نے تحریری شکایت کر دی ہے ۔