اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انجمن تاجران سالانہ انتخابات، دونوں گروپوں کا تصادم، نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)انجمن تاجراں بازار نمبر دو محلہ عرفات کالونی سالانہ انتخابات ٹیپو کمبوہ اور شیخ افضل گروپ میں تصادم دونوں گروپوں نے الیکشن ووٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جبکہ بڑھتی ہوئی لڑائی تھانہ سبزی منڈی تک جا پہنچی جہاں دونوں گروپ پولیس کی موجودگی میں بھی گتھم گتھا ہو گئے ۔ پولیس نے بڑی مشکل سے بیچ بچائو کروایا تاہم دونوں تاجر گروپوں میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے ۔ علاقہ کی عوامی شہری سماجی کاروباری شخصیات نے پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے ایکشن لینے کی اپل کر دی ہے ۔