اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ن لیگ کی نئی حکمتِ عملی

لاہور(نیوزڈیسک)ایک مؤقرقومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے پنجاب بچاؤ کے لیے پوری قوت لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ن لیگ نے دوسرے صوبوں میں صرف سیاسی ساکھ بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ نے وفاق کو چھوڑو پنجاب بچاؤ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی پوری قوت پنجاب میں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ن لیگ نے دوسرے صوبوں کی بجائے تمام سیاسی قوت، اثر و رسوخ پنجاب میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسرے صوبوں میں اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کےلیے جلسے کیے جائیں گے، رپورٹ کےمطابق ن لیگ کےمصدقہ ذرائع کاکہناہےکہ بہت سے اراکین اسمبلی کی طرف سے پارٹی چھوڑ کر جانے، نیب کی کارروائیوں کے بعد پنجاب میں (ن) لیگ نے کمزور پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے ساری توجہ پنجاب پر مرکوز رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز، صدر و وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنما زیادہ جلسے اور جلوسوں کو پنجاب کی حد تک رکھیں گے، مسلم لیگ (ن) نے وسطی و جنوبی پنجاب کے بڑے گروپوں، برادریوں، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سے ناراض گروپوں کے ساتھ بھی رابطے شروع کر دئیے ہیں، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام حلقے جہاں مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کی نشست پر تگڑے امیدوار ہیں انہیں صوبائی حلقوں میں الیکشن لڑنے کا کہا جا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق سینیٹر سعودمجیدکو یہ خصوصی ٹاسک دیاگیاہےکہ وہ جنوبی پنجاب میں تگڑے امیدواروں،گروپوں سے رابطے کریں اور اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ اگر وہ انتخابات ن لیگ کی جانب سے لڑیں گے تو ان کو بھاری بھاری فنڈنگ کی جائے گی،اسکے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رحیم یار خان، دنیا پور اور دیگر اضلاع کے حوالے سے شریف خاندان کے ایک عزیز کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ بھی ان علاقوں میں مضبوط امیدواروں کو قابو کریں۔