اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بدتمیز کرکٹرز کیلیے پابندی کی ’’زنجیریں‘‘ تیار

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو اخلاق کے دائرے میں رکھنے کیلیے متعدد تجاویز دے دیں، میچ آفیشلز کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا، بال ٹیمپرنگ پر زیادہ سزا ملے گی۔نیا کوڈ برائے احترام تشکیل دیا جائے گا،کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس کی روایت ختم کرنے کے بھی خلاف ووٹ دے دیا، ممبر بورڈز کو بیٹ اور گیند میں توازن کیلیے بہتر وکٹیں تیار کرنے کی ہدایت کردی، ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے پوائنٹس سسٹم کی بھی سفارش کردی، صرف میچ کی بنیاد پر پوائنٹس ملیں گے، سیریز کامیابی پر کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، فائنل کیلیے اضافی دن مقرر کرنے کا بھی مشورہ دے دیا، تمام سفارشات آئندہ ماہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان انیل کمبلے کی سربراہی میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا دوروزہ اجلاس ممبئی میں منعقد ہوا جس میں باہمی احترام کے کلچر کی تشکیل اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے حوالے سے غور اور اس بارے میں سفارشات تیار کی گئیں۔ حال ہی میں کرکٹرز کے درمیان گالم گلوچ اور بدتمیزی کے واقعات کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی میں کھلاڑیوں کے درمیان کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے کا معاملہ چھایا رہا، اس حوالے سے تین اہم چیزوں پر بحث کی گئی جس میں سے ایک یہ تھا کہ ممبر بورڈز کس طرح ٹیموں کے درمیان باہمی احترام کا ماحول کیسے پیدا کرسکتے اور کس طرح دونوں ٹیموں کو کھیلنے کے منصفانہ مواقع دے سکتے ہیں، دوسرا یہ اسپرٹ آف کرکٹ کا مطلب کیا ہے اور اس پر عمل کیس ہوگا وار آخری یہ کہ جو کھلاڑی حد سے باہر جاتا ہے اس سے کس طرح نمٹا جائے۔کرکٹ کمیٹی کی جانب سے غور کے بعد چند سفارشات تیار کی گئیں جن میں میچ آفیشلز کو زیادہ اختیارات دینے، بورڈ کی جانب سے ٹیم قیادت کو جوابدہ بنانے، مہمان ٹیموں کو مناسب پریکٹس سہولیات کی فراہمی، وارم اپ میچز اور مناسب لاجسٹک انتظامات، نوجوان کھلاڑیوں کو اسپرٹ آف کرکٹ کے بارے میں تعلیم دینا شامل ہے۔ اس کے ساتھ کمیٹی نے مختلف خلاف ورزیوں کی سزاؤں میں اضافے کی بھی سفارشات کی جبکہ نئے کوڈ برائے احترام تشکیل دینے، گالم گلوچ کو سنگین جرائم میں شامل کرنے اور بال ٹیمپرنگ پر سزا میں اضافے کی بھی سفارش کی گئی۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی کنڈیشنز کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، اس میں ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس کی روایت ختم کرنے اور آٹومیٹک طور پر پہلے بیٹنگ یا فیلڈنگ کے فیصلے کا اختیار مہمان ٹیم کو دینے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی اور آخر میں یہ محسوس کیا گیا کہ ٹاس ٹیسٹ کرکٹ کا ایک لازمی جزو اور رو ایت ہے۔اس کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے مگر ساتھ میں یہ بات تسلیم کی گئی کہ جس قسم کی ٹیسٹ پچز تیار کی جارہی ہیں اس سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سے بھی مسابقتی عنصر غائب ہوسکتا ہے، اس لیے کمیٹی نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی وکٹیں تیار کریں جہاں پر بیٹ اور گیند دونوں میں توازن رہے۔ کمیٹی نے پوائنٹس سسٹم کے بارے میں سفارش کی تاہم ساتھ میں واضح کردیا کہ یہ پوائنٹ صرف میچ میں ہی ملنے چاہئیں سیریز کامیابی پر کوئی پوائنٹ نہیں ہوگا، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلیے اضافی دن مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ عام دنوں کے دوران اگر کچھ حصہ خراب موسم کی نظر ہوتو اس کی تلافی ہوسکے۔