اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کویت۔پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز کےزیر اہتمام افطار ڈنر

کویت(محمدعرفان شفیق)پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز ان کویت نے اپنے ممبران کے اعزاز میں سالانہ افطار کا اہتمام کیا، جس میں سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے بھی شرکت کی، محمد طاہر بشیر ، صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت نے کہا کہ پی بی ایف پی کے کویت میں موجود پاکستانی بینکرز کی نمائندہ تنظیم ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے لئے پاکستان میں بزنس کے مواقع تلاش کرکے پاکستانی اور لوکل کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دلاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم پاکستانیوں کے لئے ٹریننگ ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد بھی کرتی ہے جو پاکستانی نوجوانوں کو کیرئیرڈویلپمینٹ میں مددگارثابت ہوتی ہے،سفیر پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے، محمد طاہر بشیر ، صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فنانس پروفیشنلز اِن کویت نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی جانب سے سینیئر ممبران کو شیلڈز پیش کی گئیں۔