اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکی کا ڈھائی ہزارسال پراناشہربرائے فروخت

ترکی میں ایک 2500سال قدیم شہر انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ ترکی میں ایک 2500سال قدیم شہر انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ویب سائٹ curbed.com کی رپورٹ کے مطابق اس قدیم یونانی شہر کا نام (Bargylia)ہے جو موجودہ ترکی کے علاقے (Bogazici)میں واقع ہے ۔ اس شہر کا رقبہ ساڑھے 81ایکڑ ہے جو 75لاکھ ڈالر(تقریباً 75کروڑ روپے ) میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔اس شہر میں ایک قلعے اور گھروں کی باقیات موجود ہیں اس کے علاوہ ایک تھیٹر، ایک قدیم عبادت گاہ اور قبرستان کے علاوہ اس میں قدیم زمانے کی دیگر کئی چیزیں موجود ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے ہمیں امید ہے یہ شہر وزارت برائے ثقافت و سیاحت خرید کر اسے محفوظ کرے گی۔ اگر اسے کسی شخص نے انفرادی طور پر خرید لیا تو وہ یقینا یہاں نئی تعمیرات کرے گا جس سے یہ قدیم شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔