اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن میں گڑبڑ کرنے والے انتخابی عملے کو 2 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

عام انتخابات میں گڑبڑ کرنے والے انتخابی عملے کو 2 سال قید اور 1 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے لیے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا ہے۔ مختلف جرائم پر انتخابی عملے کو 6 ماہ سے لے کر 2 سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔کاغذات میں ردو بدل یا جان بوجھ کر بیلٹ پیپر پر سرکاری مہر کو خراب کرنا جرم ہوگا۔ بیلٹ پیپر اٹھانا، دوسرا بیلٹ پیپر ڈالنا، بیلٹ باکس کی سیل توڑنا، اور مہر کے ساتھ جعل سازی بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ ووٹر کو مجبور کرنا، ووٹ اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا غیر قانونی ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملہ کو 6 ماہ سے لے کر 2 سال تک قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔ووٹر کی رازداری کو افشاں کرنا، بیلیٹ پیپر پر لگائی گئی مہر کے بارے میں کسی کو اطلاع دینا بھی غیر قانونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی امیدوار یا ان کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع دینے پر 6 ماہ قید یا ایک لاکھ کا جرمانہ ہوگا۔