اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب میں 25جولائی کی تیاریاں عروج پر ،سیاسی میدان سج گئے

واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ)ننکانہ صاحب حلقہ این اے 117 الیکشن کی تیاریاں عروج پر گلیاں بازار بینروںاور فیلکسوں سے سج گئے جگہ جگہ جلسے کارنر میٹنگ جاری،سیاسی امیدوار ووٹ اکھٹے کرنے میں سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار،ناراض کارکنوں کو منانے کا سلسلہ بھی جاری۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 117اور دو صوبائی حلقوں پی پی 131اور پی پی 132 میں انتخابات 2018کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں تمام امیدواروں نے انتخابی کمپین تیز کر دی ہے جگہ جگہ جلسے کارنر میٹنگز اور امیدوار اپنا ووٹ بینک بنانے میں مصروف ہیں NA117میں پرانے سیاسی حریف پاکستان مسلم لیگ ن سے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر، اور تحریک انصاف سے سابق ایم این اے چوہدری بلال احمد ورک،اور بالٹی نشان پرآزاد امیدوارسابق ایم پی اے طارق محمود باجوہ کاآپس میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا اس کے علاوہ PP131میں 8سے زائدجبکہ PP132میں10سے زائد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جس میں تحریک انصاف کی طرف سے میاں محمد عاطف،مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا محمد ارشد،تحریک لبیک کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا علی امیر جوئیہ اور دیگرسیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ حلقہ این اے 117زیادہ نہیں مگر کچھ حد تک وڈیروں اور جاگیرداروں کی سرزمین تصور کیا جاتا ہے،یہاں دھڑوں ،برادریوں،پارٹی ٹکٹ،اورچوہدریوں کے ووٹ ملیں گے۔NA-117 میں ٹوٹل ووٹر کی تعداد 411505ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،جن میں خواتین ووٹرزکی تعداد181102جبکہ مرد ووٹرزکی تعداد230403ہے۔ تمام امیدوار ووٹ حاصل کرنے کے لیے ناراض کارکنوں کو منانے میں دن رات کوشاں ہیں، اس حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اب کامیابی کس کے قدم چھومے گی یہ تو 25جولائی کی شب کو ہی معلوم ہوگا۔