اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان میں سونے کی پہلی لگژری کارپہنچ گئی

اسلام آباد(محمدجابر)پاکستان میں پہلی سونےکی(18کیرٹ گولڈ پلیٹڈ)لگژری کار لیمبورگنی ایونٹیڈرایس کےایم کے ایڈیشنLamborghini Aventador اسلام آباد پہنچ گئی ہے،گولڈپلیٹڈکارکی قیمت ساڑھے 18 کروڑ روپے ہےجس میں 10 کروڑ روپےسےزائد ڈیوٹی اور ٹیکسز شامل ہیں جو حکومت پاکستان کو ادا کیے گئے،روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستا ن میں اس لگژری گاڑی کے مالک کنور معیز خان ہیں جو ٹاپ سٹی کے مالک بھی ہیں، یہ گاڑی برطانیہ سے درآمد کی گئی ہے، جنگ کے رابطہ کرنےپر گاڑی کے مالک نے بتایا کہ 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی و ٹیکسز ادا کیے گئے، گاڑی براستہ متحدہ عرب امارات تین روز قبل اسلام آباد پہنچی، کسٹم حکام نے اس گاڑی کی اسلام آباد آمد کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مذکورہ گاڑی پر 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز لیے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ باہر سے درآمد کی جانیوالی گاڑی کی قیمت پر 100فیصد کسٹم ڈیوٹی لی جاتی ہے، 60فیصد ریگولیٹر ی ڈیوٹی اور دو فیصد اضافی ڈیوٹی لی جاتی ہےاسطرح گاڑی کی قیمت کے162 فیصد مجموعیڈیوٹی لی جاتی ہےجبکہ سیلزٹیکس اور انکم ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے اس لیے اس گاڑی پر 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز لیے گئے، لمیبورگنی ایس کے ایم کےایڈیشن کی پہلی بار 19دسمبر 2016کو ا ٹلی میں رونمائی کی گئی جبکہ پہلی آفیشل رونمائی جنیوا موٹر شو میں مارچ 2017میں کی گئی، اس گاڑی کا سٹیرئنگ دائیں طرف ہے، انجن 730ہارس پاور کا ہے، کاربن سرامک بریک ہیں فرنٹ بریک 400ایم ایم اور پچھلے بریک 380ایم ایم ہیں۔